Advertisement
Advertisement
Advertisement

کائنات کا سب سے پہلا ستارہ دریافت

Now Reading:

کائنات کا سب سے پہلا ستارہ دریافت

ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے 12.9 ارب سال پُرانا ایک انتہائی بڑا ستارہ کیا ہے جو ماہرینِ فلکیات کی جانب سے دریافت کیا جانے والا سب سے قدیم ستارہ ہے۔

اس ستارے کی روشنی تب وجود میں آئی تھی جب یہ کائنات کی عمر 90 کروڑ سال تھی۔ اس دریافت نے کائنات کی ارتقاء کی ہماری سمجھ کے لیے ایک غیر معمولی معیار طے کی ہے۔ یہ پہلا ستارہ ہے جو بِگ بینگ کے بعد وجود میں آیا۔

جرمنی کے میکس پلینک انسٹیٹیوٹ کی ٹیم نے ستارے سے آتی انتہائی دھندلی روشنی کی نشان دہی کی۔ روشنی میں دھندلاہٹ کی وجہ اس کے اور زمین کے درمیان کہکشاؤں کے گچھوں کی موجوگی ہے۔

محققین کی ٹیم نے اس ستارے کو Earendel کا نام دیا ہے۔

ٹیم نے بتایا کہ اس ستارے کے متعلق خیال کیا جارہا ہے کہ یہ سورج سے لاکھوں گُنا زیادہ روشن ہوگا، جو اس کو اب تک کا دریافت ہونے والا سب سے روشن ستارہ بناتا ہے۔

Advertisement

Earendel کے متعلق ابھی انتہائی قلیل معلومات ہیں، لیکن ٹیم کو امید ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو استعمال کرتے ہوئے اس ستارے کے متعلق مزید معلومات، بشمول اس کی تخلیق کے، حاسل کی جا سکے گا۔

سورج سے کئی گُنا بڑے اس ستارے کے 12.9 ارب سال قبل روشن ہونے کے باوجود اس کی روشنی اب زمین تک پہنچی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر