Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈائنو سار کے صفحہ ہستی مٹنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

ڈائنو سار کے صفحہ ہستی مٹنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈائنو سار شہابِ ثاقب کے ٹکرانے کے بعد سلفر گیسز اور ٹھنڈے ہوتے موسم کے مہلک اشتراک کے باعث صفحہ ہستی سے مٹے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چِکزُولوب پر شہابِ ثاقب گرنے کے بعد زمین کے ایٹماسفیئر میں گیسز کا اخراج ہوا، جنہوں نے پوری دنیا کو سالوں تک ڈھکے رکھا جس کے نتیجے میں زمین ٹھنڈی ہوگئی۔

یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز کے محققین کے مطابق ایسا ہونے کی وجہ سے 6.6 کروڑ سال قبل ڈائنوسار کے ناپید ہونے میں حصہ ڈالا۔

محققین کا کہنا تھا کہ ڈائنو سار بہت بد قسمت تھے۔

ڈائنو سار اور دیگر حیاتیات کے لیے غضب ڈھانے والا یہ چھ میل طویل سیارچہ آج کے جزیرہ نما یُوکاٹن پر مملیوں کے پھیلنے کا سبب بنا۔

Advertisement

مذکورہ بالا یونیورسٹی کے اسکول آف ارتھ اینڈ انوارنمنٹل سائنسز کی ڈاکٹر اوبرے زرکل کا کہنا تھا کہ یہ مخصوص تصادم تباہ کن شاید اس لیے لگتا ہے کہ یہ شہابِ ثاقب سمندری ماحول میں آکر گِرا جہاں سلفر اور تیزی سے بخارات بننے والے کیمیکلز بھرپور تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈائنو سار بہت بد قسمت تھے۔

نیویارک کی سائراکیوز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف برِسٹل اور ٹیکسز کی اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ساتھ کی جانے والی اس تحقیق کا مقصد چِکزُولوب میں سیارچے کے تصادم سے سامنے آنے والے نتائج کا پتہ لگانا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر