Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظامِ شمسی سے باہر 5000 سے زائد معلوم سیاروں کی تصدیق

Now Reading:

نظامِ شمسی سے باہر 5000 سے زائد معلوم سیاروں کی تصدیق

امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہمارے نظامِ شمسی کے باہر 5000 سے زائد معلوم سیاروں کے وجود کی تصدیق کردی۔

ہمارے نظامِ شمسی کے باہر موجود سیاروں کو ’ایگزوپلینٹ‘ کہا جاتا ہے۔

ناسا نے اپنے آن لائن ایگزوپلینٹ آرکائیو میں 65 مزید نظامِ شمسی سے باہر موجود تصدیق ہونے والے سیاروں کو فہرست میں شامل کیا ہے، جن کی کُل تعداد اب 5005 تک پہنچ چکی ہے۔

نظامِ شمسی سے باہر پائے جانے والے ان سیاروں میں زمین کی طرح چھوٹی اور چٹانی دنیائیں ہیں، مشتری سے بڑے گیس کے گولے بھی ہیں اور اپنے ستاروں سے قریب مدار رکھنے والے تپتے ’گرم مشتری‘ بھی ہیں۔

تاہم، ناسا نے زور دیا ہے کہ 5005 کا ہندسہ صرف ملکی وے کہکشاں میں موجود سیاروں کا ایک بہت چھوٹا حصہ ہے، یہ تعداد اربوں تک جا سکتی ہے۔

Advertisement

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شہر پیساڈینا کے کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں قائم ناسا ایگزو پلینٹ سائنس انسٹیٹیوٹ کی محقق جیسی کرسٹینسین کا کہنا تھا کہ یہ محض ہندسہ نہیں ہے۔ ان میں سے ہر ایک نئی دنیا ہے، ایک بالکل نیا سیارہ ہے۔ وہ ان کے متعلق بہت پُرجوش ہیں کیوں کہ سائنس دان ان سیاروں کے متعلق کچھنہیں جانتے۔

ناسا کے آن لائن ڈیٹا بیس کے مطابق ایگزوپلینٹ کی اکثریت زمینی اجسام کے بجائے مشتری اور نیپچون کی طرح گیس کی بنی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر