Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریخ پر سورج گرہن کا دلفریب منظر

Now Reading:

مریخ پر سورج گرہن کا دلفریب منظر

ہم میں سے بہت سے لوگ دنیا میں سورج گرہن کا منظر دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں لیکن حال ہی میں ناسا کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ سورج گرہن کا منظر مریخ سے کیسا دِکھائی دیتا ہے۔

امریکی خلائی ادارے کے پرزیورینس روور نے مریخ سے آلو نما چاند کے سورج کے سامنے سے گزرنے کی فوٹیج عکس بند کی ہے۔

ناسا کے اس روور، جو فروری 2021 سے مریخ پر موجود ہے، نے یہ فوٹیج اپنے اگلی جنریشن کے میسٹ کیم-زی کیمرا سے 2 اپریل کو عکس بند کی۔

میسٹ کیم-زی ٹیم کی ایک ممبر، جو کیمرے کو چلاتے ہیں، ریچل ہوسن کا کہنا تھا کہ وہ جانتی تھیں کہ یہ اچھا ہوگا لیکن انہیں یہ امید نہیں تھی کہ یہ اتنا زبردست ہوگا۔

Advertisement

فوبوس مریخ کے دونوں چاندوں میں بڑا چاند ہے۔ یہ مریخ کے گرد دن میں تین چکر لگاتا ہے اور یہ مریخ کی سطح سے اتنا قریب ہے کہ مریخ پر کچھ جگہوں پر یہ ہمیشہ نہیں دیکھا جاسکتا۔

یہ گرہن پرزیورنس کے اس سیارے پر موجودگی کے 397 ویں مریخی دن پر ہوا اور 40 سیکنڈوں تک جاری رہا۔

یہ عمومی سورج گرہن سے قدرے چھوٹا گرہن تھا، بشمول زمین پر ہونے والے سورج گرہن سے۔ اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں فوبوس سائز میں زمین کے چاند سے 157 گُنا چھوٹا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر