Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیروسارس کے متعلق طویل عرصے سے موجود معمہ حل

Now Reading:

ٹیروسارس کے متعلق طویل عرصے سے موجود معمہ حل

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ قبل از تاریخ دور میں اڑنے والے ریپٹائلز، جو ٹیروسارس کے نام سے جانے جاتے ہیں، ان کے پَر ہوتے تھے اور اپنے ساتھیوں کو راغب کرنے کے لیے یا ٹھنڈا رہنے کے لیے انہیں اپنے رنگوں پر قابو ہوتا تھا۔

ٹرائیاسِک، جُراسک اور کریٹیسیئس دور کے دوران، یعنی 23 کروڑ سے 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے، ٹیروسارس ڈائنو سارس کے ساتھ رہا کرتے تھے۔

یہ بات تو معلوم تھی کہ ٹیروسارس پر ایک نرم سے کوٹ کی جلد ہوتی تھی جو بالوں جیسے فائبر سے بنی ہوتی تھی جس کو پِکنوفائبرس کہا جاتا ہے۔ لیکن آیا یہ سچ تھا کہ جھوٹ، پر ہمیشہ سے بحث کا مرکز رہے۔

اب یونیورسٹی کالج کارک کے محققین نے شمال مغربی برازیل سے دریافت ہونے والے 11 کروڑ 50 لاکھ سال پُرانے ٹیروسار ٹوپینڈک ٹائلس اِمپریٹر کے سر کی باقیات کا مطالعہ کیا۔

ٹیروسار کی اس قسم کے پر 13 فِٹ سے زیادہ بڑے تھے اور یہ اپنے عجیب و غریب سر کی وجہ سے مشہور تھا۔

Advertisement

ٹیم نے دیکھا کہ سر کے نچلے حصے میں پروں کا ایک مبہم حلقہ تھا۔ جس میں دونوں قسم کے پر شامل تھے چھوٹے تار نما بال جیسے پر اور نرم شاخ نما پر۔

تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر اوڈ سِنکوٹا کا کہنا تھا کہ محققین کو یہ سب دیکھنے کی توقع نہیں تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر