Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا کھینچا جانا موسمیاتی تغیر سے بچا سکتا ہے

Now Reading:

ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا کھینچا جانا موسمیاتی تغیر سے بچا سکتا ہے

اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا جانے والا ہے کہ ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی ٹیکنالوجی موسمیاتی تغیر سے بچنے کے لیے ضروری ہوگی۔

موسمیاتی تغیر پر اقوامِ متحدہ کے بین الحکومتی پینل کی رپورٹ کو میراتھون گفتگو میں رپورٹ کی معلومات پر اتفاق کے بعد جاری کیا جائے گا۔

یہ رپورٹ عالمی تپش کو 1.5 ڈگری سیلسیئس یا 2 ڈگری سیلسیئس سے کم کرنے کے لیے ضروری اقدام شروع کرائے گی جس میں فوسل فیول کے استعمال میں انتہائی کمی کے ساتھ قابلِ تجدید ٹیکنالوجی کی اپنائیت شامل ہے۔

رپورٹ میں توانائی سیکٹر، زراعت اور زمین، شہروں، عمارتوں، صنعتوں اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے اخراج میں کمی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو واضح کیا جائے گا۔

رپورٹ کے خلاصے کی منظوری کے لیے سائنس دانوں اور 195 حکومتوں کے نمائندوں کی دو ہفتے طویل آن لائن میٹنگ ہوئی۔

Advertisement

منظوری کے اس عمل کا مطلب ہے کہ جب حتمی ورژن جاری کیا جائے گا حکومتوں نے ان نتائج پر دستخظ کردیے ہوں گے۔

یہ نئی رپورٹ ایک ایسے وقت میں آرہی ہے جب توانائی کی قیمتیں اور سپلائی کا دباؤ برھ رہا ہے اور روس کی جانب سے یوکرین پر کیے جانے والے حملے کی وجہ سے بد تر ہوتا جا رہا ہے۔

اس معاملے نے اس فراہمی کی سیکیورٹی کی بحث کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے اور بات کو کہ آیا موسمیات کے لیے عمل کو بڑھانے کی ضرورت ہے یا مزید تیل اور گیس کے وسائل کا استحصال کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر