Advertisement
Advertisement
Advertisement

’دنیا کی 99 فی صد آبادی آلودہ ہوا میں سانس لے رہی ہے‘

Now Reading:

’دنیا کی 99 فی صد آبادی آلودہ ہوا میں سانس لے رہی ہے‘

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کے 99 فی صد افراد ایسی ہوا کو سانس میں اندر لے رہے ہیں جس میں بہت زیادہ آلودہ مواد ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بدتر معیار کی ہوا کو ہر سال لاکھوں اموات کا ذمہ دار بھی قرار دیا گیا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ صحت کے تازہ ڈیٹا میں دِکھایا گیا کہ زمین کا ہر کونا فضائی آلودگی سے نمٹ رہا ہے۔ البتہ غریب ممالک میں صورتحال بدترین ہے۔

ایجنسی کی ماحولیات، موسمیاتی تغیر اور ہیلتھ ڈائریکٹر ماریہ نیئرا کا کہنا تھا کہ دنیا کی تقریباً 100 فی صد آبادی ایسی ہوا میں سانس لے رہی ہے جو عالمی ادارے کے تعین کردہ معیار سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی صحت کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔

Advertisement

چار سال قبل جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ دنیا کی 90 فی صد سے زائد آبادی اس سے متاثر ہے، لیکن تب سے ادارے نے پابندیوں کو سخت کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ فضائی آلودگی کے سبب ہونے والے نقصان کے شواہد تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

جبکہ اقوامِ متحدہ کے گزشتہ سال کے ڈیٹا میں بتایا گیا کہ عالمی وباء کے دوران ہونے والے لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کے سبب ہوا کے معیار میں قلیل مدتی بہتری آئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر