Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیم فورٹ نائٹ نے یوکرین کے لیے 14 کروڑ ڈالرز سے زائد کی رقم اکٹھا کرلی

Now Reading:

گیم فورٹ نائٹ نے یوکرین کے لیے 14 کروڑ ڈالرز سے زائد کی رقم اکٹھا کرلی

مشہور گیم فورٹ نائٹ نے دو ہفتوں کے اندر یوکرین ریلیف کی مد میں 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز اکٹھا کر لیے۔

ایپِک گیمز کے ڈیویلپرز کا کہنا تھا کہ گیم سے کمائی جانے والی تمام رقم کو انسانی کوششوں کے تحت یوکرین کو عطیہ کر دی جائے گی۔

گیم نے پہلے روز 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز اکٹھے کیے اور آج ایپِک نے بتایا کہ کُل رقم 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

ان فنڈز کو متعدد ایڈ گروپس میں تقسیم کیا جائے جن میں ڈائریکٹ ریلیف، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، اقوامِ متحدہ چلڈرنز فنڈ اور ورلڈ فوڈ پروگرام شامل ہیں۔

ایپک کی یہ کاوش یوکرین سے متعلقہ گیم ڈیویلپرز کی جانب سے فنڈز اکٹھا کرنے کے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔

Advertisement

گزشتہ ماہ لیگ آف لیجنڈز کے ڈیویلپرز رائٹ گیمز نے 54 لاکھ ڈالرز اکٹھے کیے، Itch.io پر تقریباً 1000 گیمز نے 60 لاکھ ڈالرز سے زائد اور ہمبل بنڈل 2 کروڑ ڈالرز اکٹھے کر سکی۔

فورٹ نائٹ کا نیا سیزر وقوعات سے بھرپور ہے۔ ابتداء مین اس کو ایک اہم فیچر یعنی بلڈنگ کے بغیر لانچ کیا گیا تھا۔ اور گزشتہ ویک اینڈ پر اس میں بلڈنگ کا فیچر دوبارہ شامل کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر