
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 15 ہزار سال قبل ابتدائی انسان پتھر کی سلوں پر تصاویر کنندہ کرتے تھے۔
ماہرین نے فرانس میں دریافت ہونے والے 50 پتھروں کا جائزہ لیا جن پر فنکارانہ ڈیزائن بنے ہوئے تھے۔
ماہرین کو ان سلوں پر آگ سے پہنچنے والے نقصانات بھی ملے، جس سے معلوم ہوا کہ ان کو آگ کے قریب کنددہ کیا جاتا تھا۔
مطالعے میں معلوم ہوا کہ 23 ہزار سے 14 ہزار سال قبل میگڈیلینین افراد پتھر کے اوزار استعمال کرتے ہوئے یہ تصاویر بنایا کرتے تھے۔
یورنیورسٹی آف یارک اور ڈرہم کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں تصاویر کنندہ ہوئی ان سِلوں کو دیکھا گیا، جن کو اب برطانیہ کے میوزیم میں رکھا گیا ہے۔
محققین نے کچھ سِلوں کے کناروں پر تپش سے پہنچے نقصان کی شناخت کی، جس سے یہ بات کا ثنوت سامنے آیا کہ ان سِلوں کو آگ کے قریب رکھا گیا تھا۔
اپنی دریافت کو دیکھتے ہوئے، ماہرین نے ان سِلوں کی نقول بنانے کا تجربہ کیا اور 3 ڈی ماڈلز اور ورچوئل ریئلٹی سافٹ ویئر استعمال کیا تاکہ ان کو ویسا بنایا جاسکے جیسا قبل از تاریخ فنکار ان کو دیکھتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News