Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین پر زندگی پہلی بار 3 ارب 75 کروڑ سال قبل نمودار ہوئی: تحقیق

Now Reading:

زمین پر زندگی پہلی بار 3 ارب 75 کروڑ سال قبل نمودار ہوئی: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین پر زندگی پہلی بار 3 ارب 75 کروڑ سال قبل نمودار ہوئی تھی۔ یہ عرصہ گزشتہ سوچے جانے والے عرصے سے 30 کروڑ سال پہلے کا ہے۔

یہ انکشافات کینیڈا کے صوبے کیوبیک سے حاصل ہونے والی مٹھی کے برابر چٹان کے تجزیے پر مبنی ہیں۔ یہ چٹان اندازاً 3 ارب 75 کروڑ سال سے 4 ارب 28 کروڑ سال پُرانی ہے۔

محققین کو پہلے چٹان میں باریک دھاریاں، گمڑے اور نالیاں دریافت ہوئیں تھیں، جو بظاہر بیکٹریا نے بنائے تھے۔

البتہ، تمام سائنس دان اس بات پر متفق نہیں ہیں کہ ان کا تعلق حیاتیاتی مرکز سے ہے۔

اب مزید تجزیے کے بعد یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی ٹیم نے چٹان کے اندار مزید بڑا اور پیچیدہ سانچہ دریافت کیا جو ایک تنے اور اس سے مساوی ایک جانب کئی شاخیں ہیں جو تقریباً ایک سینٹی میٹر لمبی ہیں۔

Advertisement

محققین نے نالیوں اور دھاریوں کے ساتھ سیکڑوں جزوی دائرے بھی دریافت کیے۔

محققین کا کہنا ہے کہ کچھ سانچے ممکنہ طورپر کیمیکل ری ایکشن سے بن سکتے تھے، یہ درخت کے جیسا تنا جس کے مساوی شاخیں تھیں ان کاممکنہ طور پر حیاتیاتی مرکز سے تعلق تھا۔

ایسا اس وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ کیمسٹری کے تحت بننےوالا ایسا کوئی بھی سانچہ دریافت نہیں ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر