
ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے ٹوئٹر کو ٹیک اوور کرنے کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی آمدنی میں 1.2 ارب ڈالرز اور روزمرّہ کے صارفین میں 22 کروڑ 90 لاکھ کا اضافہ سامنے آیا ہے۔
جمعرات کے روز ٹوئٹر نے کمپنی کے ایلون مسک کو بیچے جانے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رضامندی کے کچھ دن بعد ہی اپنی سہ ماہی کی آمدنی -51 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز(منافع)- پوسٹ کی۔
اس سال مارچ تک ٹوئٹر کی آمدنی 1.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ جو گزشتہ برس کے اس دورانیے سے 16 فی صد زیادہ ہے۔
2022 کے پہلے سہ ماہی میں فعال روز مرّہ کے صارفین کی اوسط تعداد 22 کروڑ 90 لاکھ تھی جو اس سہ ماہی سے پیوستہ سہ ماہی سے 1 کروڑ 40 لاکھ زیادہ تھی۔
رواں ہفتے کے ابتداء میں کمپنی کو ایلون مسک کو بیچے جانے کے معاہدے کا اعلان ہوا اور یہ سودا اس سال کے اگلے حصے میں مکمل ہونا متوقع ہے۔
کیوں کہ کمپنی اسپیس ایکس اور ٹیسلا سی ای او کو فروخت ہونے کے مراحل میں ہے اس لیے ٹوئٹر نے ایگزیکٹِیوز اور انڈسٹری کے تجزیہ کاروں کی کانفرنس کال منسوخ کردی جو عموماً اس وقت کی جاتی تھی جب یہ نتائج پیش کیے جاتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News