
چین اپنے نئے خلائی اسٹیشن تین مزید خلاء بازوں کو آئندہ جون میں بھیجے گا۔
اتوار کے روز ایک عہدے دار کا کہنا تھا کہ اس ہفتے واپس آنے والے عملے کے بعد جون میں تین مزید خلاء بازوں کو بھیجا جائے گا جو چھ ماہ تک خلاء میں رہیں گے۔
چائنہ مینڈ اسپیس انجینیئرنگ آفس کے ڈائریکٹر ہاؤ چن نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ شینژو 14 کا عمل چھ ماہ ٹیانگونگ پر گزارے گا اور اسٹیشن پر دو موڈیولز کا اضافہ کرے گا۔
چین کے اسپیس پروگرام نے اپنا پہلا خلاء باز مدار میں 2003 میں بھیجا۔ 2013 میں اپنا روبوٹ روور چاند پر اتارا اور گزشتہ برس مریخ پر اپنا روبوٹ روور اتارا۔
حکام نے چاند پر ممکنہ طور پر عملے کو بھیجنے کے متعلق بات کی ہے۔
ٹیانگونگ کا بنیادی موڈیول اپریل 2021 میں لانچ کیا گیا تھا۔ چین اس سال اس اسٹیشن کی تکمیل مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ہاؤ کا کہنا تھا کہ وینٹین موڈیول کو جولائی جبکہ مینگٹین موڈیول کو اکتوبر میں لانچ کیا جائے گا۔
ہفتے کے روز شینژو 13 کا عملہ منگولیا کے شمالی علاقے میں صحرائے گوبی میں اترا۔
مشن کے دوران وینگ ییپِن مون واک کرنے والی پہلی چینی خاتون بنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News