
شاید یہ آپ کا خیال ہو کہ روشن اسٹریٹ لائٹ کے نیچے گاڑی کھڑی کرنے سے کوئی آپ کی گاڑی نہیں چُرا سکے گا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ان جگہوں پر گاڑیوں کے چوری ہونے کی شرح دُگنی تھی جہاں ساری رات اسٹریٹ لائٹ جلتی تھی۔ اس کی نسبت وہ جگہیں جہاں آدھی رات کے بعد اسٹریٹ لائٹس بند ہو جاتی تھیں وہاں چوری کی شرح کم تھی۔
تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک گلی میں اسٹریٹ لائٹس کے بند کردیے جانے سے اطراف کی گلیوں میں، جہاں بتیاں ساری رات جلتی رہیں، گاڑیوں سے متعلقہ جرائم میں اضافہ ہو گیا۔
یہ چیز بتاتی ہے کہ کچھ مجرمان باقاعدگی سے ان گلیوں کا انتخاب کرتے ہیں جہاں روشنی بہتر ہوتی ہے۔
لندن اسکول آف ہائیجین اور ٹروپِکل میڈیسن اور یونیورسٹی کالج لندن کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں محققین کی ٹیم نے ٹیمز ویلے پولیس کے جرائم کے ڈیٹا کے ساتھ آکسفورڈ شائر، رِیڈنگ، ویسٹ برکشائر کی مقامی اتھارٹیز میں اسٹریٹ لائٹنگ میں تبدیلی کا اپریل 2004 سے ستمبر 2013 تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔
گزشتہ مطالعوں ک برعکس، اسٹریٹ لائٹنگ میں تبدیلی کے بعد جرائم میں کمی آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News