Advertisement
Advertisement
Advertisement

17 ہزار نوری سال کے فاصلے پر مشتری جیسا سیارہ دریافت

Now Reading:

17 ہزار نوری سال کے فاصلے پر مشتری جیسا سیارہ دریافت

سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین سے 17 ہزار نوری سال کے فاصلے پر ایک ستارے کے گرد سیارے کو گردش کرتے دیکھا گیا ہے جو بالکل مشتری کے جیسا ہے۔

اس سیارے کی نشان دہی ناسا کی کیپلر ٹیلی اسکوپ سے کی گئی ہے۔

مانچسٹر کے ماہرینِ فلکیات کے مطابق نظامِ شمسی کے باہر موجود K2-2016-BLG-0005Lb نامی سیارہ وزن اور اپنے مرکزی ستارے سے فاصلے کے اعتبار سے تقریباً مشتری سے ملتا جلتا ہے۔

K2-2016-BLG-0005Lbاپنے مرکزی ستارے سے تقریباً 42 کروڑ میل کے فاصلے پر ہے جبکہ مشتری سورج سے 46.2 کروڑ میل کے فاصلے پر ہے۔

دوسری جانب K2-2016-BLG-0005Lb کا وزن مشتری کی نسبت 1.1 گُنا زیادہ ہے جبکہ جس ستارے کے گرد یہ گھومتا ہے اس کا وزن ہمارے سورج کے 60 فی صد تک ہے۔

Advertisement

یہ سیارہ اور اس کا ستارہ سیگِٹیریس ستاروں کی جُھرمٹ مین موجود ہیں جو گلیکٹِک سینٹر کے اطراف کا علاقہ گھیرتا ہے۔ یہ ہماری ملکی وے کہکشاں کے محور کا مرکز ہے۔

یہ نئی تحقیق یونیورسٹی آف مانچسٹر کے جوڈریل بینک سینٹر کے آسٹرو فزکس کے ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم کی جانب سے کی گئی۔

جوڈریل بینک کے ڈاکٹر ایمن کرنِس کے مطابق K2-2016-BLG-0005Lb کی ساخت چٹانی نہیں بلکہ مشتری کی طرح گیسز پر مبنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر