
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹمبل ڈرائر ماحول میں اتنے ہی نقصان دہ مائیکرو فائیبر چھوڑتے ہیں جتنی واشنگ مشین چھوڑتی ہیں۔
محققین نے پولیسٹر اور کاٹن سے بنے کپڑوں کو دھونے اور خشک کیے جانے کے دوران نکلنے والے مائیکرو فائیبر کی مقدار کی پیمائش کی۔
محققین نے 60 کپڑوں –جن میں کاٹن اور پولیسٹر ٹی شرٹ شامل تھیں- کو چار بار دھویا اور سُکھایا۔
پہلے چکر میں واشنگ مشین کے ڈرین سے 40 ملی گرام فی کلو گرام مائیکرو فائیبر اور 35 ملی گرام فی کلو گرام مائیکرو فائیبر ڈرائیر سے ہوا میں گیا۔
مائیکرو فائیبر ایسے خوردبینی ذرّات ہوتے ہیں جو ٹیکسٹائل اور کپڑوں سے نکلتے ہیں اور یہ انسانی بال سے زیادہ باریک اور برہنہ آنکھ سے پوشیدہ ہوتے ہیں۔
سائنس دان ابھی بھی مائیکرو فائیبرز کے سانس کے ذریعے جسم میں جانے سے صحت پر پڑنے والے اثرات کا تعین کر رہے ہیں۔
ان کے متعلق خیال کیا جارہا ہے کہ یہ تنفس کے مسائل اور سانس کی نالیوں کے وائرل انفیکشن سے صحت یابی میں آڑے آتے ہیں۔
نئے نتائج میں مائیکرو فائیبر کے اخراج کی مقدار کے اندازے کو شائع ہونے والی گزشتہ تحقیق کے نسبت مزید مخصوص کیا گیا ہے۔
ہانگ گانگ میں کی جانے والی گزشتہ تحقیق میں معلوم ہوا تھا کہ جتنا مائیکرو فائیبر واشنگ مشین پانی میں خارج کرتی ہے اس سے 40 گُنا زیادہ مائیکرو فائیبر ٹمبل ڈرائیر ہوا میں خارج کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News