Advertisement
Advertisement
Advertisement

سب سے زیادہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والا یورپی شہر کونسا ہے؟

Now Reading:

سب سے زیادہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والا یورپی شہر کونسا ہے؟

ایک نئی تحقیق کے مطابق مارچ کے مہینے میں کئی اہم یورپی شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی اور ان شہروں میں سب سے زیادہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار والا شہر نیو کیسل ہے۔

کلین ٹیک فرم ایئرلی نے یورپی شہروں میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور فضائی آلودگی کے پارٹیکیولیٹ میٹر عناصر کے مطالعے کے لیے سینسر اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے الگورتھم کا استعمال کیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ دریائے ٹائن کے کنارے موجود نیو کیسل میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار 44.6 مائیکرو گرامز فی کیوبک میٹر ایئر تھی، جو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 24 گھنٹوں کی حد میں تجویز کردہ مقدار سے 179 فی صد زیادہ ہے۔

نیپلز اور پیرس 170 فی صد اور 165 فی صد نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کی بالترتیب شرح کے ساتھ اس فہرست میں اوپر پائے گئے۔

لندن اور مانچسٹر نے ٹاپ 20 میں جگہ بنائی۔

Advertisement

جبکہ پارٹیکیولیٹ میٹر کی سب سے زیادہ مقدار اسپین کے شہر مالاگا اور سیویل میں پائی گئی، جہاں یہ مقدار محفوظ سطح سے اوپر(45 مائیکرو گرامز فی کیوبک میٹر) تھی۔

ایئرلی کے مطابق فضائی آلودگی میں اضافے کی بڑی وجہ صحارہ صحرہ کا گرد کا طوفان تھا جو پورے یورپ میں آیا۔

دھول اور دیگر عوامل کا مطلب تھاکہ جنوبی اور مغربی یورپ میں فضائی آلودگی وسطیٰ یورپ سے معمولی سی زیادہ تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر