Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین سے 13.5 ارب نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں دریافت

Now Reading:

زمین سے 13.5 ارب نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں دریافت

ماہرین فلکیات نے زمین سے 13 ارب 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر ایک کہکشاں دریافت کی ہے جو اب تک کی دریافت ہونے والی کہکشاؤں میں سب سے زیادہ فاصلے پر موجود ہے۔

HD1 کا نام پانے والی اس کہکشاں کے متعلق سائنس دان قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ کیا ہے اور یہ کیسی ہو سکتی ہے۔

محققین نے اس کے متعلق دو خیالات پیش کیے ہیں۔ پہلا خیال یہ کہ HD1کہکشاں حیرت انگیز شرح سے ستارے بنا رہی ہے اور ممکنہ طور پر یہ کائنات کے ابتدائی ستاروں، جن کو Population III ستارے کہا جاتا ہے، کی آماج گاہ ہو۔ ان ستاروں کا کبھی مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔

سائنس دانوں کی جانب سے دوسرا خیال یہ پیش کیا گیا ہے کہ HD1 مین ممکنہ طور پر بہت بڑا بلیک ہول ہو جس کا وزن سورج سے 10 کروڑ گُنا زیادہ ہو۔

HD1 کہکشاں سُبارو ٹیلی اسکوپ، وِسٹا ٹیلی اسکوپ، یو کے انفرا ریڈ ٹیلی اسکوپ اور اسپِٹزر اسپیس ٹیلی اسکوپ کی جانب سے 1200 گھنٹوں سے زائد عرصے کے مشاہدے کے بعد دریافت ہوئی۔

Advertisement

یونیورسٹی آف ٹوکیو کے ماہرِ فلکیات یوئیچی ہاریکانے، جنہوں نے اس کہکشاں کو دریافت کیا، کا کہنا تھا کہ 7 لاکھ اشیاء میں سے HD1 کو ڈھونڈ نکالنا بہت مشکل کام تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر