Advertisement
Advertisement
Advertisement

چمگادڑ نے طویل ہجرت کا نیا ریکارڈ بنا دیا

Now Reading:

چمگادڑ نے طویل ہجرت کا نیا ریکارڈ بنا دیا

ایک چھوٹے چمگادڑ نے روس سے فرینچ ایلپس تک 63 روز سے زائد عرصے تک اڑ کر 3000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے ہجرت کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

نیتھوسیئس پِپسٹریل نامی قسم نے لیٹویا سے اسپین تک کی جانے والی 260 کلومیٹر کے گزشتہ ہجرت کے ریکارڈ کو توڑا۔

یورپ میں چمگادڑوں کے 1000 کلومیٹرز سے زیادہ فاصلے کی پروازوں کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔ جبکہ ٹروپیکل موسموں میں بھی کچھ چمگادڑ 2000 کلومیٹرز تک ہی ہجرت کرتے ہیں۔

چمگادڑ نے اتنا لمبا راستہ کیوں لیا یہ فی الحال واضح نہیں، لیکن محققین کا خیال ہے کہ یا تو یہ ہجرت کے معمول کے راستے سے بھٹک گیا تھا یا شاید طویل ہجرتیں پہلے کی نسبت زیادہ عام ہوگئی ہیں۔

محققین کا ماننا ہے کہ چمگادڑ نے بحیرہ بالٹک کے ساحل کا راستہ اپنایا ہو کیوں کہ دیگر چمگادڑ بھی اکثر ہجرت کے موسم کے دوران اس ساحل پر پائے جاتے ہیں۔

Advertisement

روسی محققین نے 2009 میں اس مادہ چمگادڑ کو انفارمیشن ٹیگ کا چھلہ پہنایا تھا۔

پھر 63 دنوں سے زائد کے عرصے میں یہ چمگادڑ یورپ بھر میں اڑا۔ جس کے بعد اس کا جسم فرینچ ایلپس کے قریب گاؤں لیولی سے ایک پانی کی ٹنکی میں ملا۔

چمگادڑ کی رنگنگ لوکیشن اور اس گاؤں لیولی کے درمیان مختصر ترین فاصلہ 2486 کلومیٹر کا ہے لیکن حقیقی فاصلہ جو طے کیا گیا وہ 3000 کلو میٹر تک کا ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر