
جمعرات کو زمین کے قریب سے امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے سائز سے دُگنا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا۔ لیکن اس کے ساتھ مزید سیارچے بھی گزریں گے جو اس سے بھی زیادہ بڑے ہوں گے۔
418135 نامی سیارچہ جس کا سائز 1150 فٹ سے 2560 فٹ کے درمیان ہے زمین کے قریب سے جمعرات کو 23 ہزار 264 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرے گا۔
اس سیارچے کے گزرنے کے چند روز بعد ایک اور سیارچہ ممکنہ طور پر اس سے زیادہ بڑا سیارچہ ہمارے سیارے کے پاس سے گزرے گا۔
4674460 نامی دوسرا سیارچہ زمین کے قریب سے 9 مئی 2022 کو گزرے گا۔ اس سیارچے کا سائز اندازاً 1247 فِٹ سے 2822 فٹ کے درمیان ہوگا۔ جس کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر اس کی چوڑائی ڈھائی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے برابر ہوگی۔
دوسرا سیارچہ، پہلے سیارچے کی نسبت صرف سائز میں ہی نہیں بلکہ رفتار میں بھی آگے ہوگا۔ یہ سیارچہ تقریباً 25 ہزار 277 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے قریب سے گزرے گا۔
ویلوسِٹی کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ سیارچہ رائفل سے چلائی گئی گولی سے 12.5 گُنا زیادہ، جیٹ فائٹر سے 17 گُنا زیادہ اور یوسین بولٹ سے 1000 گُنا زیادہ تیز ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News