
ٹوئٹر کی اعلیٰ وکیل وِجایا گاڈے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فروخت کے لیے کمپنی کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں مبینہ طور پر جذباتی ہوئیں اور رو دیں۔
وجایا گاڈے، ٹوئٹر کی قانونی، پالیسی اور ٹرسٹ کی سربراہ، وہ اہم عہدے دار ہیں جو کمپنی کی جانب سے سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پلیٹ فارم سے ہٹانے جیسے فیصلوں کے پیچھے تھیں۔
حالیہ کمپنی کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں وجایا گاڈے مبینہ طور پر ٹوئٹر کے ممکنہ طور تبدیل ہوجانے کے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے رو پڑیں۔
وجایا گاڈے کے جذباتی لمحے کے بعد ٹیسلا چیف ایلون مسک نے ٹوئٹر کے وکیل کو دی نیو یارک پوسٹ کے آرٹیکل کو سینسر کرنے کے حوالے سے ہدف بنایا جس کا تعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر کے لیپ ٹاپ سے تھا۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ایک اہم خبر رساں ادارے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ حقیقت پر مبنی کہانی کی وجہ سے معطل کردیا جانا واقعی انتہائی نامناسب تھا۔
Suspending the Twitter account of a major news organization for publishing a truthful story was obviously incredibly inappropriate
— Elon Musk (@elonmusk) April 26, 2022
ایلون مسک کا اشارہ وکیل کے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں کیے جانے والے اقدام کی جانب تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News