جسٹن بیئبر، ایریانا گرینڈے، ایمینیم اور دیگر صفِ اول کے عالمی شہرت یافتہ سلیبریٹیز کے یوٹیوب اکاؤنٹس کو ہیک کر لیا گیا۔
متعدد اکاؤنٹس پر عجیب و غریب ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی جن میں سے ایک ’جسٹن بیئبر – فری پاکو سانز (فیچرنگ ول اسمتھ اینڈ کرس راک)‘ ٹائٹل کے ساتھ تھی۔
پاکو سانز ایک ہسپانوی مجرم ہے جس نے مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے ہزاروں لوگوں کے ساتھ دھوکا دہی کی اور اب وہ قید میں ہے۔
اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دِکھایا گیا ہے کہ سانز الٹا گٹار پکڑا ہوا ہے اور ہسپانوی زبان میں کچھ گا رہا ہے، اس کے ساتھ کچھ بھاری تھاپ بھی ریکارڈ کی گئیں ہیں۔
ٹائٹل میں ول اسمتھ اور کرس راک کا نام کلک حاصل کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں ہونے والی آسکرز کی تقریب میں ول اسمتھ نے میزبان کرس راک کو طمانچہ جڑ دیا تھا۔
@lospelaosbro کے ایک ٹوئٹر ہینڈل نے ان ہیکس کی ذمہ داری قبول کی۔
ٹوئٹر پر ٹوئٹس میں @lospelaosbro ہینڈل نے اس متعلق تجاویز بھی مانگیں کہ اگلا اکاؤنٹ کس کا ہیک کیا جائے۔
@lospelaosbro کی شناخت واضح نہیں ہے۔ یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ رواں ماہ ہی بنایا گیا ہے لیکن اس کے فالورز 9000 سے تجاوز کر چکے ہیں۔
بزنس انسائڈر کے مطابق @lospelaosbro کی پاکو سانز ویڈیو تقریباً ایک گھنٹے تک آن لائن جس کے بعد اس کو یوٹیوب چینلز سے اتار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
