Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرندوں کی کچھ اقسام کی تعداد میں 90 فی صد تک کمی ہوئی: تحقیق

Now Reading:

پرندوں کی کچھ اقسام کی تعداد میں 90 فی صد تک کمی ہوئی: تحقیق

ایک نئی حیران کن تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاناما کے محفوظ کردہ برساتی جنگلات میں رہنے والے پرندوں کی کچھ اقسام 40 سال سے زائد کے عرصے میں 90 فی صد تک ہوگئی ہیں۔

محققین نے پاناما سٹی سے 15 میل کے فاصلے پر واقع 55 ہزار ایکڑ پر محیط پارک نیشنل سوبرینیا میں پرندوں کی طویل مدت کی آبادی کا مطالعہ کیا۔

یونیوسٹی آف اِلینوائے کے محققین نے 1977 سے 2020 کے درمیان نیشنل پارک میں کیے جانے والے سالانہ برڈ سروے سے ڈیٹا لیا۔

مطالعے میں انہوں دیکھا کہ پرندوں کی 57 اقسام میں سے 35 کی تعداد مین نصف یا اس سے زیادہ کمی آئی ہے، جبکہ نو اقسام میں 90 فی صد یا اس سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

محققین نے تعداد میں اس کمی کے حقیقی سبب کا تعین تو نہیں کیا لیکن انہوں نے اس کو تشویش ناک رجحان قرار دیا۔

Advertisement

محققین کا کہنا تھا کہ ممکنہ وجوہات -جیسے کہ برسات کی بدلتی مقدار، غذا کی دستیابی اور نسل کی افزائش کی شرح- کا تعلق شاید موسمیاتی تغیر سے ہو سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف اِلینوائے کے ڈیپارٹمنٹ آف نچرل ریسورسز اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے ہینری پولک، جو تحقیق کے مصنف بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ یہ بہت حیران کن ہے۔

شریک مصنف جیف براؤن، جنہوں نے پارک نیشنل سوبیرینیا میں 30 سال سے زائد عرصے تک پرندوں پر تحقیق کی، نے ان نتائج کو تشویش ناک قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر