Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضائی ٹیکسی وولو سٹی کی کامیاب آزمائشی پرواز

Now Reading:

فضائی ٹیکسی وولو سٹی کی کامیاب آزمائشی پرواز

وولوکاپٹر نے کامیابی کے ساتھ کامیابی کے اپنی فُل سائز مکمل برقی ولوسٹی ایئر ٹیکسی کی آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ شہری سفر کو بدل کر رکھ دے گی۔

عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے اس وہیکل نے پیرس کے قریب پونٹوئیس ایئر فیلڈ سے دسمبر کی کسی صبح پرواز بھری۔

اس ہفتے جاری ہونے والی پرواز کی ویڈیو میں اس کو ہوا میں ایک منٹ تک اڑتے رہنے کے دوران عام ہیلی کاپٹر کی طرح مستحکم دیکھا گیا۔

جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایک کمپنی میں رہتے ہوئے بوئینگ، لُفتتھانزا اور اُوبر بننا چاہتی ہے۔

کمپنی اپنی وولو سٹی ایئر ٹیکسی کو 2024 میں پیرس اولمپکس میں مسافروں کو خدمات دینے کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

Advertisement

وولو کاپٹر نے اپنی وولو سٹی کا خیال پہلی بار 2015 میں پیش کیا تھا۔ تب سے اب تک اس کے کئی نمونے بنائے جا چکے ہیں اور 1500 آزمائشی پروازیں اڑائی جا چکی ہیں۔

تاہم، کمپنی اب یہ طے کر چکی ہے کہ ایئر کرافٹ کی حتمی کانفیگریشن کیا ہوگی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ وولو کاپٹر ٹیکسیاں لوگوں کے لیے فضائی سواری چند اسمارٹ فون کلکس کے فاصلے پر ہوگی۔

ان ٹیکسیوں کی ٹاپ اسپیڈ 68 میل فی گھنٹہ ہے اور یہ 22 میل کے فاصلے تک سفر کر سکتی ہیں، جو چھوٹی شہری پروازوں کے لیے موزوں ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر