Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین پر زندگی کے بنیادی عناصر کہاں سے آئے؟

Now Reading:

زمین پر زندگی کے بنیادی عناصر کہاں سے آئے؟

زمین پر زندگی کی بنیادی عناصر کہاں سے آئیں یہ سوال صدیوں سے سائنس دانوں کے درمیان زِیرِ بحث رہا ہے۔

اب سائنس دانوں نے ایک نیا ثبوت پیش کیا ہے جو طویل مدت سے موجود ایک نظریے کو تقویت بخشتا ہے کہ یہ بنیادی عناصر شہابی پتھروں سے آئے ہیں۔

جاپان کی ہوکائیڈو یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے زمین پر 1950، 1969 اور 2000 میں ٹکرانے والے شہابی پتھروں میں وہ مرکبات دریافت کیے ہیں جو ڈی این اے اور آر این اے کی تشکیل کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ شہابی پتھروں سے زمین پر منتقل ہونے والے ان مرکبات نے ابتدائی زندگی کے جینیاتی فنکشنز کے پنپنے میں کردار ادا کیا ہوگا۔

ڈی این اے اور آر این اے کی تشکیل کے لیے دو اقسام کے بنیادی کیمیکلز کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement

ان میں ایک پائریمائیڈینز ہوتے ہیں جن میں سائٹوسائن، یریسِل اور تھائیمائن شامل ہوتے ہیں اور دوسرا پیورائنز ہوتے ہیں جن میں گوانائن اور اڈینائن شامل ہوتے ہیں۔

گزشتہ مطالعوں میں شہابی پتھروں میں پیورائنز اور یوریسِل کی نشان دہی کی گئی تھی اور سائٹوسائن اور تھائمائن کا ملنا باقی تھا۔

تحقیق میں ٹیم نے تین خلائی چٹانوں-دی مرکِسن، مرے اور ٹیگِش لیک- کا تجزیہ کیا۔

مرے 1950 میں کینٹکی میں دریافت ہوا، مرکِسن آسٹریلیامیں 1969 میں گِرا اور ٹیگِش لیک چٹان 2000 میں برِٹش کولمبیا میں گِرا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر