Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینٹارکٹکا کی برف نصف صدی میں دوسری کم ترین سطح پر

Now Reading:

اینٹارکٹکا کی برف نصف صدی میں دوسری کم ترین سطح پر

نئے سیٹلائیٹ ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اینٹارکٹِک سمندر کی برف تقریباً نصف صدی میں اپنی دوسری پست ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مغربی اینٹارکٹک کی برف کی چادروں کا پگھلنا عالمی سطح پر سمندروں کو 10 فٹ تک بلند کر سکتا ہے۔

تجزیے میں انکشاف کیا گیا کہ مارچ میں سمندر کی برف جو اینٹارکٹک کو ڈھکی ہوئی تھی1991-2020 کی اوسط برف سے 26 فی صد کم تھی، بالخصوص روس، امنڈسین اور شمالی ویڈیل سمندر میں اور یہ سطح 44 سال کی کم ترین سطح ہے۔

کوپرنِکس کلائمٹ چینج سروس کی جانب سے موصول ہونے والے ڈیٹا میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ مارچ ریکارڈ پر پانچواں گرم ترین مارچ تھا۔ عالمی سطح پر اس سال مارچ کا اوسط درجہ حرارت 1991 سے 2020 تک مارچ کے اوسط درجہ حرارت 0.4 ڈگری سیلسیئس زیادہ تھا۔

برٹش اینٹارکٹک سروے سے سائنس دانوں کو پہلے نتیجہ خیز ثبوت کے متعلق علم ہوا کہ بڑھتی گرین ہاؤس گیسز  مغربی اینٹارکٹیکا میں بحیرہ امنڈسین پر طویل مدت گرم اثرات مرتب کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب دوسروں نے یہ تعلق پیش کیا تو کوئی اس کو اب تک ثابت کرنے کے قابل نہیں تھا۔

Advertisement

سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ مغربی اینٹارکٹک کی برف کی چادروں کا پگھلنا عالمی سطح پر سمندروں کو 10 فٹ تک بلند کر سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر