Advertisement
Advertisement
Advertisement

انجینوئیٹی ہیلی کاپٹر کی مریخ پر 25 ویں ریکارڈ پرواز

Now Reading:

انجینوئیٹی ہیلی کاپٹر کی مریخ پر 25 ویں ریکارڈ پرواز

ناسا کے انجینوئیٹی ہیلی کاپٹر نے مریخ پر اپنی 25 ویں پرواز مکمل کر لی۔

8 اپریل کو 1.8 کلو گرام وزنی ڈوئل روٹر ہیلی کاپٹر ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری میں انجینوئیٹی ٹیم کے بنائے گئے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے لیے مریخ کی سرزمین پر اڑا۔

اس پرواز میں ہیلی کاپٹر نے 5.5 میٹر فی سیکنٹ کی رفتار سے 704 میٹر کا فاصلہ طے کیا اور جیزیرو گڑھے میں خشک دریائی ڈیلٹا کا جائزہ لیا۔

یہ نئی ریکارڈ ساز پرواز انجینوئیٹی کی 19 اپریل 2021 کی پہلی پرواز سے زیادہ طویل تھی۔ پہلی پرواز میں یہ ہیلی کاپٹر 30 سیکنڈ تک محو پرواز رہا تھا۔

اس سے قبل طویل پرواز 5 جولائی 2021 کو کی گئی تھی جب اس ہیلی کاپٹر نے 625 میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔

انجینوئیٹی ناسا کے پرزیورنس روور پر سوار ہو کر 18 فروری 2021 کو پہلی بار مریخ کی سطح پر اترا۔

Advertisement

کسی دوسرے سیارے پر ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز کے بعد سائنس دان کو یقین نہیں تھا کہ یہ اتنی مدت تک کارآمد رہے گا۔

انجینوئیٹی نے روور کے لیے فضائی رہنماء کا کام انجام دیا ہے تاکہ جیزیرو گڑھے کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس علاقے کے حوالے سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ماضی میں اس جگہ پانی موجود تھا اور اس گڑھے میں ممکنہ طور پر مریخ پر زندگی کے آثار مل سکتے ہیں، اگر اس سیارے میں کبھی زندگی تھی تو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر