ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اینٹارکٹِکا کے سمندر کی برف ریکارڈ تنزلی کا شکار ہے اور جب اس برف کے رقبے کا ریکارڈ کیا جانا شروع کیا گیا ہے یہ تب سے سکڑ کر 7 لاکھ 72 ہزار مربع میل ہو گئی ہے۔
جہاں عالمی تپش کی وجہ سے آرٹک سمندر کی برف ختم ہو رہی تھی، وہیں کچھ عرصہ پہلے تک اینٹارٹِک سمندر کے ساتھ اس کے برعکس ہو رہا تھا۔
1970 کی دہائی کے آخر سے اینٹارکٹک سمندر میں ہر سال ایک فی صد برف کا اضافہ ہو رہا تھا۔
تاہم، فروری میں لی جانے والی پیمائشوں نے دِکھایا کہ جنوبی ہیمسفیئر میں موجود برف کی سطحیں ریکارڈ کمی پر ہیں۔
25 فرور کو بحیرہ بیلنگ ہاسن، بحیرہ ایمنڈسن اور بحیرہ ویڈیل میں سمندری برف کی سطح 1981 سے 2010 کے درمیان اوسط برف سے 30 فی صد کم ریکارڈ ہوئی
نیشنل سنو ایند آئس ڈیٹا سینٹر کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے سُن ییٹ سین یونیورسٹی کے محققین نے یہ سمجھنا شروع کیا کہ یہ معاملہ کیوں ہے۔
محققین کے تجزیے نے انکشاف کیا کہ موسمِ گرما میں تھرمو ڈائنامکس کا عمل غالب رہتا ہے جس کی وجہ سے سمندر کی برف پگھلتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
