ایک اندازے کے مطابق ہر سال لوگ تقریباً اپنی 450 سیلفیاں لیتے ہیں۔
لیکن ایک نئی تحقیق شائد آپ کو آئندہ اپنے فرنٹ فیسنگ کیمرے سے اپنی تصویر کھینچنا چُھڑوا دے گی۔
یونیورسٹی آف ٹیکسز ساؤتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر سینٹر کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ سیلفیاں آپ کے چہرے کو بگاڑ دیتی ہیں اور معیاری تصاویر کے برعکس آپ کی ناک لمبی اور چوڑی دِکھاتی ہیں۔
برطانیہ میں ناک کی سرجری کاسمیٹک سرجری کی سب سے مشہور قسم ہے۔
اور محققین کے مطابق سیلفیوں کی مقبولیت بڑھنے کے ساتھ ہی رائنوپلاسٹی یعنی ناک کی سرجری کی درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر بارڈیا آمِرلاک، جنہوں نے تحقیق کی رہنمائی کی، کا کہنا تھا کہ یہاں پر سیلفی تصاویر میں اضافے اور رائنو پلاسٹی میں اضافے کی درخواستوں کے درمیان ایک تعلق دیکھا گیا ہے، بالخصوص نوجوان لوگوں میں۔
تحقیق میں ٹیم نے 30 رضاکاروں کا انتخاب کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ سیلفی کس طرح چہرے کے نقوش کو متاثر کرتی ہے۔
رضا کاروں کو تین تصاویر کے لیے بِٹھایا گیا جن میں دو تصاویر فرنٹ کیمرا سے 12 اور 18 انچ کے فاصلے سے کھینچی گئیں اور ایک ڈِجیٹل کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے پانچ فِٹ کے فاصلے سے کھینچی گئی۔

اہم بات یہ ہے کہ تینوں تصاویر ایک جگہ بِٹھا کر، یکساں روشنی میں لیں گئیں۔
محققین نے تصاویر میں چہرے پر چار جگہ پیمائشوں کا موازنہ کیا جس میں ناک، ہونٹ، ٹھوڑی اور چہرے کی چوڑائی شامل تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
