Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ فون کے استعمال میں کمی کتنا فائدہ مند ہے؟

Now Reading:

اسمارٹ فون کے استعمال میں کمی کتنا فائدہ مند ہے؟

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اسمارٹ فون استعمال میں ایک گھنٹہ کمی سے آپ کو کم فکرمند، زندگی سے زیادہ مطمئن اور ورزش کی جانب مزید مائل کرتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ بہتر محسوس کرنے کے لیے مکمل طور پر اسمارٹ فون کو ترک کر دیا جائے لیکن ان کو یہ معلوم ہوا کہ اس کے روزانہ کے استعمال میں کمی سے فرد پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

گزشتہ مطالعوں میں معلوم ہوا کہ اسمارٹ فون کا تعلق موٹاپے، گردن کے درد، ناقص کارکردگی اور نشے جیسے رویوں سے تعلق رکھتا ہے۔

لہٰذا جرمنی کی رُہر یونیورسٹی بوکہم کے محققین نے اس بات کا تعین کرنا شروع کیا کہ کتنا زیادہ استعمال حد ہے۔

ڈاکٹر جولیا بریلووسکائیا اور ان کی ٹیم اس بات کا تعین کرنا چاہتی تھی کہ آیا ہماری زندگیاں اسمارٹ فون کے بغیر بہتر ہیں یا اس ڈیوائس کا کتنا کم استعمال ہمارے لیے اچھا ہے۔

Advertisement

محققین اپنے مطالعے کے  لیے 619 افراد کا انتخاب کیا اور انہوں تین گروہوں میں بانٹ دیا۔

200 افراد نے اپنے اسمارٹ فون کو ایک ہفتے کے لیے ترک کیا، 226 افراد نے اپنے ڈیوائس کے استعمال کے اوقات میں ایک گھنٹے تک کمی کی اور 1936 افراد نے اپنے اسمارٹ فون کے طریقہ استعمال میں کوئی کمی نہیں کی۔

ڈاکٹر بریلووسکائیا کا کہنا تھا کہ محققین کو معلوم ہوا کہ اسمارٹ فون کو مکمل ترک کر دینا اور اس کے استعمال کے اوقات میں ایک گھنٹے تک کمی کردینا، دونوں کے شرکاء کے طرزِ زندگی پر مثبت اثرات تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر