
نظامِ شمسی کے پانچویں سیارے مشتری کےچاند یورپا اور گرین لینڈ کی سرزمین کے درمیان عجیب و غریب مشابہت یہ بتاتی ہے کہ اس برفیلے چاند میں زندگی پنپنے کے ممکنہ صلاحیت موجود ہے۔
یورپا مشتری کا چوتھا بڑا چاند ہے اور اس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی 15 میل موٹی برف کی سطح کے نیچے پانی کا سمندر ہے۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے یورپا کی سطح پر موجود دوہری چوٹیوں اور گرین لینڈ کی برف کے نیچے ملنے والے اس کی چھوٹی اقسام کے درمیان ممثلتوں کا جائزہ لیا گیا۔
آئس-پینیٹریٹنگ ریڈار ڈیٹا نے انکشاف کیا ہے کہ زیرِ زمین پانی کے دوبارہ جمنے سے گرین لینڈ میں یہ دوہری چڑھائیاں تشکیل پائیں اور اگر یورپا پر بھی یہ دوہری چڑھائیاں اس طریقے سے بنی ہیں تو یہ یورپا کی سرزمین کے قریب بڑی مقدار میں پانی کی موجودگی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔
اگر یورپا کے خدوخال بالکل اسی طرح سے تشکیل پائے ہیں تو یہ وہاں پر پانی بھرپور مقدار میں موجودگی کا ایک اشارہ ہوسکتا ہے جو زندگی کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے۔
تحقیق میں طویل دوپری چڑھائیوں کے درمیان مماثلت کا جائزہ لیا گیا۔ ان چڑھائیوں کی صورت بالکل انگریزی کے حرف ‘M’ کی طرح ہوتی دو جگہ سے ابھار اور پیچ میں ڈھلان۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News