Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹاگرام کی جانب سے کی جانے والی اہم تبدیلی

Now Reading:

انسٹاگرام کی جانب سے کی جانے والی اہم تبدیلی

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ اپنی نیوز فیڈ پر دِکھنے والی پوسٹ کی ترتیب تبدیل کرے گی۔

سماجی رابطے کی ایپلی کیشن کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق کمپنی اصلی کانٹینٹ کو زیادہ واضح کرے گی بجائے ان پوسٹ کے جو کہیں اور سے ری شیئر کرائی گئی ہوں۔

اس کا مطلب ہوگا کہ وہ پوسٹ دِکھنا کم ہوجائیں گی جس میں رِیلز شیئر کی گئی ہوں گی۔

موسیری کے مطابق اس اقدام کا مرکز صریحتاً اصلی کانٹینٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ بالکل نئی چیز بنا رہے ہیں تو آپ کو زیادہ کریڈٹ ملنا چاہیئے بجائے اس کے کہ آپ کوئی چیز ری شیئر کریں جو آپ کو کہیں پوسٹ ہوئی ملی ہو۔ ہم ری شیئر کی گئی پوسٹ کی نسبت اصلی کانٹینٹ کی کوشش اور اس کو زیادہ قدر دینے جارہے ہیں۔

Advertisement

یہ انسٹا گرام کی جانب سے گزشتہ مہینوں میں کی جانے والی متعدد اہم تبدیلیوں میں سے ایک ہے، جو کمپنی کی جانب سے حریف کمپنیوں، جیسے کہ ٹِک ٹاک، سے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے کی گئیں ہیں۔

انسٹاگرام سربراہ موسیری کا کہنا تھا کہ تازہ ترین تبدیلیوں کا مقصد لوگوں کو زیادہ کانٹینٹ بنانے میں مدد کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تخلیق کار انسٹاگرام کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں اور کمپنی اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ وہ کامیاب ہوں اور انہیں وہ کریڈٹ ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر