Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکنو موبائل ’اسپارک 8 سی‘ کی سیلز کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کیمپین کے بھی خوب چرچے

Now Reading:

ٹیکنو موبائل ’اسپارک 8 سی‘ کی سیلز کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کیمپین کے بھی خوب چرچے

ٹیکنو موبائل نے حال ہی میں’اسپارک 8 سی‘ کو لانچ کیا تھا  جس کے بعد مارکیٹ میں اس کے خوب چرچے رہے۔

ٹیکنو موبائل کا یہ اسمارٹ فون مڈ رینج کیٹیگری سیریز کا جدید اسمارٹ فون ہے۔ ٹیکنو موبائل کی اسپارک سیریز کو صارفین نے ہمیشہ پسند کیا ہے۔

اسپارک 8 سی کو ایک شاندار اعزازی تقریب میں لانچ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد صارفین کی اس میں دلچسپی مزید بڑھ گئی اور مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہی یہ اسمارٹ فون ہاتھوں ہاتھ بکا۔

فیچرز، ڈیزائن، اور سب سے بڑھ کے اس اسمارٹ فون کی’میموری فیوژن ریم‘ فیچرز کو پزیرائی ملی  اور یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ اور صارفین دونوں اطرا ف سے اس اسمارٹ فو ن کو سراہا گیا۔

ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کے اس عمدہ امتزاج کوسیلز کے اعتبار سے کامیاب اسمارٹ فون قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

ٹیکنو موبائل کی جانب سے اپنی سپارک سیریز کے لیے ہر بار مختلف اور دلچسپ ڈیجیٹل کیمپین متعارف کرائی گئی ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ اسپارک 8 سی    کی ٹک ٹاک کیمپین نے بھی خوب مقبولیت حاصل کی اور ہیش ٹیگ ’ شو یور اسپارک‘ نے مجموعی طور پر سوشل میڈیا پر آٹھ ملین ویوز حاصل کیے۔

اس کیمپین میں مشہور ٹک ٹاکرز نے ٹیکنو اسپارک کے میوزک پر ’شو یور اسپارک‘ کو استعمال کرتے ہوئےاپنی ویڈیوز شیئر کیں جس پر صارفین اور ٹیکنو فینز کی طرف سے بھرپور رد عمل آیا اور لانچ ہونے کے ایک ہفتے میں کیمپین نے ریکارڈ توڑ آٹھ ملین ویوز حاصل کرکے اپنی طرز کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

اسپارک 8 سی کی مقبولیت کی اہم وجہ اس کے فیچرز ہیں جو مناسب قیمت کے اندر صارفین کو ایک ہائی اینڈ اسمارٹ فون کا تجربہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسپارک 8 سی اپنے فیچرز میں نہ صرف منفرد ہے  بلکہ ٹیکنالوجی سے بھی بھر پور ہے۔اس اسمارٹ فون کا سب سے خاص فیچر ’میموری فیوژن‘  ہے جس کے استعمال سے 3 جی بی ریم کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اسپارک 8 سی اسٹوریج کی دو اقسام 3جی بی ریم  اور 64   جی بی میموری اور 4جی بی ریم  اور 128   جی بی میموری میں متعارف کرایا گیا ہے جو میموری فیوژن کے جدید فیچر کو  استعما ل کرتے ہوئے 6 جی بی ریم اور 64  جی بی میموری  اور    7جی بی ریم  اور 128 جی بی میموری ہو جائیگی۔

Advertisement

جس کی مدد سے نہ صرف اسمارٹ فون کی اسٹوریج میں اضافہ ہو گا  بلکہ پرفارمنس اور ملٹی میڈیا کے استعال کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوگی۔

اسپارک 8 سی اس کے علاوہ اپنے ڈیزائن میں بھی دلچسپ ہے۔

اسپارک 8 سی کی ٹک ٹاک کیمپین میں بھی اس کے ڈیزائن کو اسٹائلش لک کو نمایاں بنایا کیا گیا ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

کمپنی کی طرف سے یہ اسمارٹ فون اپنی طرز کے چار دلچسپ رنگو ں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جس میں بلیک(میگنیٹک بلیک)،  سیان(ٹرکوئز سیان) ، جامنی(آئرس پرپل) اور سرمئی(ڈائمنڈ گرے) رنگ شامل ہیں۔

فون کے بیک سائیڈ پر کمپنی کا لوگو’اسٹاپ ایٹ نتھنگ‘  بھی نمایاں اور دلکش انداز میں آویزاں کیا گیا ہے۔

Advertisement

 اس کے علاوہ اسپارک 8 سی میں 90 ہرٹز کے ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.5  انچ کا ڈسپلے بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ اسپارک 8 سی میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری بھی شامل ہے۔ کیمرہ کی با ت کی جائے تو اس اسمارٹ فون میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ لگایا ہے  جو ’اے آئی پورٹریٹس‘ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اب اگر بات کی جائے اسپارک 8 سی کی قیمت کی تو اس کا 3 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری والا  اسمارٹ فو ن19 ہزار 499 روپے اور 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری  والا اسمارٹ فون 23 ہزار 999 روپے کی قمیت میں دستیاب ہے۔

اس تمام فیچرز اور قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کہنے میں بالکل مبالغہ نہ ہوگا کہ اسپارک 8 سی  مناسب قیمت میں ایک مکمل پیکج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر