Advertisement
Advertisement
Advertisement

’روایتی ٹی وی اپنے ناظرین کے ساتھ ختم ہوجائے گا‘

Now Reading:

’روایتی ٹی وی اپنے ناظرین کے ساتھ ختم ہوجائے گا‘

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ روایتی براڈکاسٹ ٹیلی ویژن اپنے ناظرین کے ساتھ ختم ہوجائے گا۔ کیوں کہ نوجوان لوگ میٹا ورس جیسی انٹرٹینمنٹ کو فوقیت دیتے ہیں۔

ڈیجیٹلائزڈ ٹرانسفارمیشن کی ایک فرینچ کمپنی سائسک کے شریک بانی فریڈرِک کیوازا کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹیلی ویژن کے غیر فعال ناظرین سے بڑھ کر اِنٹریکٹیِو ذرائع کے فعال کردار بن گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا رجحان اسکرین سے اسمارٹ فونز کی جانب گیا ہے۔ ٹی وی چینلز اپنے ناظرین کے ساتھ ختم ہونے جارہے ہیں۔

بڑی عمر کے افراد کا براڈ کاسٹ ٹیلی ویژن سے زیادہ گہرا تعلق ہوتا ہے جبکہ درمیانی عمر کے لوگ ٹی وی کو نیٹ فلکس اور ڈِزنی پلس کی وجہ سے چھوڑ رہےہیں۔

لیکن گزشتہ دہائی میں 35 سال سے کم عمر افراد میں نیٹورک ٹیلی ویژن کو دیکھنے والوں میں نصف کمی ہوئی ہے اور یہ کمی میٹا ورس کے آگے بڑھنے کے تسلسل کے ساتھ مزید متوقع ہے۔

Advertisement

اگر ٹی وی کو میٹاورس اور گیمنگ پلیٹ فارم جیسے کہ روبلاکس، فورٹ نائٹ اور مائن کرافٹ سے مقابلہ کرنا ہے، تو براڈکاسٹرز کو بدلنا ہوگا۔

میڈیا ریسرچ کمپنی ڈیوبِٹ کے مطابق امریکا میں 9 سے 12 سال کے نصف تعداد میں بچے کم از کم ایک بار روبلاکس استعمال کرتے ہیں، جہاں وہ سب کچھ کر سکتے ہیں دوستوں کے ساتھ گھومنا، فعال انداز میں گیم کھیلنا یا کانسرٹ دیکھنا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر