
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ریکارڈ 355 دن گزار کر واپس آنے والے امریکی خلاء باز مارک وینڈے ہئی کا کہنا ہے کہ روسی اور امریکی خلاء میں ’قریبی دوست‘ رہیں گے۔
زمین پر واپسی کے ہفتہ بھر بعد وینڈے ہئی کا کہنا تھا کہ امریکی اور روسی خلاء بازوںکے درمیان خلائی اسٹشین پر تعلقات مثبت رہے۔
ایسا ان دھمکیوں کے باوجود رہا جو روسی اسپیس ایجنسی کے سربراہ ڈِمیٹری روگوزِن کی جانب سے دی گئیں تھیں۔
روسی خلائی ادارے کے سربراہ کی جابب سے اس خلائی مشاہدہ گاہ میں امریکا کے ساتھ تعاون ختم کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
دونوں ممالک کے درمیان تناؤ اس وقت بڑھا جب امریکانے روس پر، بشمول اس کی خلائی انڈسٹری کے، پابندیاں عائد کیں تھیں۔
امریکا کی جانب سے ایسا روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں کیا گیا تھا۔
وینڈے ہئی گزشتہ بدھ کو روسی سویُوز کیپسول کے ذریعے زمین پر واپس آئے۔
ان کے ساتھ روس کے دو خلاء باز اینٹن شکیپلیروف اور پیوٹر ڈُبروف بھی تھے۔
امریکی خلاء باز کا کہنا تھا کہ زمین کی کششِ ثقل کے دباؤ کے تحت دوبارہ چلنے میں ان کو آٹھ گھنٹے لگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News