ٹوئٹرکا کہنا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خود کو ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کوبیچنے کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل بلومبرگ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ ٹوئٹر نے مبینہ طور پر ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی فی شیئر 54.20 ڈالرز خرید کی پیش کش قبول کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
اور اگر معاملات آسانی سے طے پا گئے تو یہ سودا آج ہوسکتا ہے۔
گزشتہ ہفتے یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9 فی صد سے زائد شیئرز خریدنے کے بعد اس سودے کے لیے فنڈنگ مختص کر لی تھی۔
9 اپریل کو 9 فی صد سے زائد شیئرز خریدنے کے بعد ایلون مسک اس کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے تھے۔
EXCLUSIVE-TWITTER INC POISED TO ACCEPT ELON MUSK’S $54.20 PER SHARE OFFER AS THE PRICE AT WHICH THE COMPANY IS SOLD-SOURCES$TWTR
— *Walter Bloomberg (@DeItaone) April 25, 2022
14 اپریل کو ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 43 ارب ڈالرز میں خریدنے کی پیش کش کا اعلان کیا تھا۔
امریکی سیکیوریٹریز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے شائع کیے گئے دستاویزات کے مطابق ایلون مسک کا کہناتھا کہ ان کے مورگن اسٹینلے اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدے تھے۔ جو اس افواہوں کو پسِ پشت ڈالتی ہیں کہ ان کے پاس اتنا کیش نہیں تھا کہ وہ یہ ڈیل کر سکیں۔
ٹوئٹر نے ایک اینٹی-ٹیک اوور اقدام نافذ کیا ہے جو پوائزن پِل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ اقدام ڈیل کو مہنگا بنا کر ٹیک اوور کو خراب کر دیتا ہے۔ لیکن بظاہر کمپنینے ایلون مسک کی جانب سے دی گئی تازہ ترین پیش کش پر بات چیت کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
