گوگل کی ممکنہ طور پر پہلی اسمارٹ واچ کی تصاویر عجیب و غریب طریقے سے انٹرنیٹ وائرل ہوگئیں۔
امریکا میں ایک ریسٹورانٹ میں بظاہر چھوڑ دی جانے والی ’گوگل پکسل واچ‘ جو کسی نامعلوم افراد کو ملی اور اس نے اس اسمارٹ واچ کی تصاویر اینڈرائیڈ سینٹرل نامی ویب سائٹ کو ارسال کر دیں۔
اینڈرائیڈ سینٹرل نے بھیجی گئی ان تصاویر پر نظرِ ثانی کی جس کا اعلان آئندہ ماہ Googl I/O تقریب میں کیا جاسکتا ہے۔

ممکن ہے پکسل 7 کے ساتھ اس گھڑی کو بھی ریلیز کر دیا جائے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گھڑی کا یہ نمونہ، جو پکسل ٹیم کے کسی اندرونی ممبر کا آزمائشی ماڈل ہو سکتا ہے، ریسٹورانٹ پر ملا۔
ذرائع نے اینڈرائیڈ سینٹرل سے درخواست کی کہ ان کا یا ریسٹورانٹ کا نام سامنے نہ لایا جائے تاکہ ان کی نوکری بچائی جا سکے۔
یہ خبر رپورٹ کرنے کے بعد ذرائع نے مبینہ گھڑی کے متعلق ریڈ اِٹ پوسٹ لکھی۔
پوسٹ میں لکھا گیا کہ گھڑی کے ریسٹورانٹ میں چھوڑے جانے کے بعد کچھ ہفتوں تک یہ توقع کی گئی کہ لوگ آئیں گے اور اس کو لے کر جائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
اگر ان تصاویر میں حقیقت ہے تو ’روہان‘ نام پانے والی اس گھڑی کو پہلی بار دیکھا گیا ہے۔

9ٹو5 گوگل کے مطابق اس گھڑی میں اسنیپ ڈریگن کے بجائے ایگزینوس کا چِپ سیٹ استعمال کیا جائے گا۔
اینڈرائیڈ سینٹرل کے ذرائع کے مطابق گھڑی کے نیچے ایک کالا فریم ہے جس کے ساتھ درمیان میں بیضوی شکل کا ممکنہ ہیلتھ ٹریکنگ سینسر لگتا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھڑی کی پشت ہموار محسوس ہوتی ہے جو دِکھنے میں تو دھاتی لگتی ہے لیکن محسوس شیشے کی پرت کی طرح ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
