Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ مکمل فعال ہونے کی جانب گامزن

Now Reading:

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ مکمل فعال ہونے کی جانب گامزن

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اپنے مکمل فعال ہونے کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھا لیا ہے۔

10 ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائی گئی ہبل ٹیلی اسکوپ کی جانشین اب پوری طرح سے فوکس ہے اور ترتیب دی جا چکی ہے۔

روشنی باقاعدگی سے اس کے آئینوں پر منعکس ہو رہی ہے تاکہ اس کے تمام چار آلات میں صاف اور واضح تصویر بن سکے۔

اب بس یہ دیکھنا باقی رہ گیا ہے کہ اس کے تمام آلات کی تنصیب باقاعدگی سے ہوئی ہے کہ نہیں یعنی وہ اپنا ڈیٹا ویسے بھیج رہے ہیں یا نہیں جیسے سمجھا جا رہا ہے اور توقع کی جارہی ہے۔

اس معاملے میں دو مہینے اور لگیں گے۔

Advertisement

ایک بار یہ اس کسوٹی پر پورا اتر جائے، جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اپنی ہر منظر کشی سے ہمیں حیران کرنے کے لیے تیار ہوگی جس طرح سے گزشتہ 30 سالوں سے ہبل ٹیلی اسکوپ ہمیں حیران کرتی آئی ہے۔

یورپی اسپیس ایجنسی کے سینئر سائنس ایڈوائزر پروفیسر مارک مک کورین کا کہنا تھا کہ ہم ٹیلی اسکوپ کی ترتیب کے مرحلے کے آخر میں پہنچ چکے ہیں۔ ہم نے انتہائی فوکس والی تصاویر پیش کی ہیں۔

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو گزشتہ برس کرسمس کے دن خلاء میں بھیجا گیا تھا اور اب وہ زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر دور اپنے متعین کردہ مدار میں موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر