Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریخ پر ملنے والے عجیب و غریب ملبے کی تصاویر جاری

Now Reading:

مریخ پر ملنے والے عجیب و غریب ملبے کی تصاویر جاری

ناسا نے مریخ پر پرزیورنس روور کے اترنے میں مدد کرنے والے پیراشوٹ اور اس کے مخروطہ شکل کے خول کی تصاویر جاری کر دیں۔

بظاہر دیکھنے میں لگتا ہے کہ یہ کوئی اڑن تشتری ہے جو مریخ پر گِر کر تباہ ہوئی ہے۔ لیکن سائنس دانوں نے واضح کیا ہے اس ملبے کا تعلق خلائی مخلوق کی تہذیب سے نہیں بلکہ انسانوں سے ہی ہے۔

گزشتہ سال فروری میں مریخ پہنچنےوالے پرزیورینس روور کو مریخ کی سرزمین پر اترنے میں مدد دینے والے آلات کی رنگین تصاویر امریکی خلائی ایجنسی کے انجینوئیٹی ہیلی کاپٹر نے کھینچی ہیں۔

تفصیلی تصاویر میں ایک پیراشوٹ اور مخروطہ نما پشت کا خول دیکھا جاسکتا ہے جس نے کار کے سائز کے روور کی خلاء میں اور اس کے مریخ پر اترنے کے دوران حفاظت کی۔

Advertisement

انجینوئیٹی نے یہ فضائی تصایور اپنی 26 ویں پرواز کے دوران کھینچیں، جو اس کی پہلی پرواز بھرنے کے ایک سال مکمل ہونے پر کی گئی۔

اس ’مارس کاپٹر‘ کو در اصل پانچ پروازوں کے لیے بنایا گیا تھا۔

مریخ میں داخلہ اور وہاں سرزمین پر اترنا ایک تیز اور دباؤ سے بھرپور عمل ہے، نہ صرف زمین پر موجود انجینیئرز کے لیے بلکہ وہیکل کے لیے بھی جو کشش ثقل کی طاقت، زیادہ درجہ حرارت اور دیگر انتہاؤں کو برداشت کرتا ہے، جو مریخ میں داخل ہونے کے ساتھ پیش آتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر