اقوامِ متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی تپش کے اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسیئس تک محدود کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے عالمی گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو 2025 سے پہلے اپنے عروج تک پہنچنا ہوگا۔
موسمیاتی تغیر پر قائم کیے جانے والے اقوامِ متحدہ کے بین الحکومتی پینل(IPCC) کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2100 تک گرمی کو محدود کرنے کا مختصر موقع تیزی سے ہاتھوں سے نکل رہا ے۔
رپورٹ کے مطابق اگر ہمیں اپنے مقاصد کو حاصل کرنا ہے تو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 2030 تک 48 فی صد کم کرنا ہوگا اور 2050 تک نیٹ زیرو تک جانا ہوگا۔
دوسری جانب میتھین کے اخراج کو 2030 تک ایک تہائی حصے تک اور 2050 تک تقریباً نصف حصے تک کم کرنا ہوگا۔
IPCC رپورٹ کے مطابق فی الحال ہم 2100 تک درجہ حرارت کے 3.2 ڈگری سیلسیئس تک اضافے کی راہ پر گامزن ہیں، جس کے تباہ کن نتائج زد میں تمام جاندارآئیں گے۔
پینل کے چیئر ہوئیسنگ لی کا کہنا تھا کہ ہم ایک چوراہے پر کھڑے ہیں۔ آج جو فیصلہ ہم لیں گے وہ مستقبل کو محفوظ کر سکتا ہے۔ ہمارے پاس گرمی کو محدود کرنے کے لیے ضرور آلات اور معلومات موجود ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گُتریس نے رپورٹ کو شرمندگی کا پلندہ قرار دیا اور خبردار کیا کہ ہم موسمیاتی تباہی کے فاسٹ ٹریک پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
