Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد چیف ایگزیکٹیو کی کرسی سنبھالیں گے: رپورٹ

Now Reading:

ایلون مسک ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد چیف ایگزیکٹیو کی کرسی سنبھالیں گے: رپورٹ

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد بطور چیف ایگزیکٹیو عہدہ سنبھال لیں گے۔

سی این بی سی نے ذرائع کا حوالی دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک، سوشل نیٹورک کی خریداری مکمل کرنے کے بعد کمپنی کی سربراہی کریں گے۔

تاہم، اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ آیا یہ معلومات ایلون مسک کی جانب سے آئی ہیں یا ٹوئٹر کی جانب سے آئیں ہیں۔

فی الوقت ٹوئٹر کی باگ ڈور پراگ اگروال کے ہاتھ میں ہے، جنہوں نے ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے کے نومبر 2021 عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔

ایلون مسک ٹوئٹر کی موجودہ منیجمنٹ کے نقاد رہے ہیں اور انہوں نے بتایا ہے کہ موجودہ رہنماؤں سے سوشل نیٹورک کے چلائے جانے کے متعلق اختلافات کمپنی کو خریدنے کی وجوہات کا سب سے معمولی حصہ ہے۔

Advertisement

چیئر مین بورڈ بریٹ ٹیلر کو بھیجے گئے اپنے پہلے خط میں، جس میں کمپنی کے لیے پیش کش کی گئی، ایلون مسک کا کہنا تھا کہ انہیں منیجمنٹ پر اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کمپنی کو نہ خرید سکے تو بطور شیئر ہولڈر منیجمنٹ پرعدم اعتماد ہونے کی وجہ سے اپنی پوزیشن پر دوبارہ غور کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر