
کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن، وینچر کیپیٹل فرم سیکوئیا اور کرپٹو ایکسچینج پلیٹ فارن بائینینس سرمایہ کاروں کی اس ٹیم کا حصہ بن گئے جن کا منصوبہ ایلون مسک کے 44 ارب ڈالرز کے ٹوئٹر ٹیک اوور کی حمایت کرنا ہے۔
جمعرات کو شائع ہونے والی ایس ای سی فائلنگ کے مطابق ایلون مسک نے کل ملا کر 7.14 ارب ڈالرز کا بند و بست کر لیا ہے۔
ارب پتی ایلیسن ایک ارب ڈالرز کا حصہ ڈال رہے ہیں جس کے بعد وہ سب سے بڑے پشت پناہ بن گئے ہیں۔ جبکہ سیکوئیا 80 کروڑ ڈالرز اس مد میں دے رہی ہے اور بائینینس نے 50 کروڑ ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ایلون مسک کی بولی کی پشت پناہی کرنے والی دیگر سرمایہ کاری کمپنیوں میں قطر ہولڈنگ جو 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز دے رہی ہے اور فِڈیلیٹی جس نے 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز دینے کا عزم کیا ہے، شامل ہیں۔
یہ نئے معاہدے ایلون مسک کے مارجن لون کو 12.5 ارب ڈالرز سے کم کر کے 6.25 ارب ڈالرز تک لے آئیں گے۔
سعودی شہزادے الولید بن طلال عبدالعزیز السعود، جو پہلے سے ٹوئٹر میں سرمایہ کار ہیں اور ایلون مسک کی شروع کی ڈیل انہوں نے ٹھکرا دی تھی، نے 1 ارب 70 کروڑ ڈالرز مالیت کے 3 کروڑ 49 لاکھ 48 ہزار 975 شیئرز خریدنے کا عزم کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News