
ایک آن لائن آڈٹنگ ٹول کے مطابق ایلون مسک کے ٹوئٹر پر نصف سے زیادہ فالوورز نقلی ہیں۔
اسپارک ٹورو کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایلون مسک کے 53.3 فی صد فالوورز جعلی ہیں۔ یعنی یا تو وہ اسپیم اکاؤنٹس ہیں، بوٹس ہیں یا وہ فعال نہیں ہیں۔
دنیا کے امیر ترین شخص نے حال ہی میں ٹوئٹر کو ٹیک اوور کرنے کا سودا طے کیا ہے، جس کے متعلق انہوں نے عہد کیا ہے کہ وہ اسپیم بوٹس اور اسکیم اکاؤنٹس سے چھٹکارہ پائیں گے۔
انہوں نے 21 اپریل کو ٹوئٹ کیا تھا کہ اگر ہماری ٹوئٹر کی بولی کامیاب ہوئی تو ہم اسپیمبوٹس کو شکست دیں گے۔
ٹوئٹر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ کمپنی نے 44 ارب ڈالرز کی پیش کش قبول کر لی ہے اور سودے کی تکمیل اکتوبر تک متوقع ہے۔
ایلون مسک کے ٹوئٹر پر نو کروڑٹوئٹر فالوورز ہیں اور ان کا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر آٹھواں مشہور اکاؤنٹ ہے۔
آڈٹنگ سروس کے مطابق ایلون مسک کے فالوورزمیں بڑی تعداد جعلی فالوورز کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News