
یوکرین جنگ کی آڑ میں سیکڑوں آن لائن دھوکے بازوں کا جعلی خیراتی ویب سائٹ چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بی بی سی کی ایک انویسٹیگیشن میں معلوم ہوا ہے کہ آن لائن جعلسازوں نے ان لوگوں کو ٹھگنے کے لیے جو یوکرین کے لیے عطیات دینا چاہتے ہیں جعلی خیراتی ویب سائٹس بنائیں۔
ان جعلی ویب سائٹس کے نام ’سیو دی چلڈرن‘ کی طرح کے رکھے گئے۔
کچھ جعلسازوں نے یہ بھی دِکھانے کی کوشش کی کہ وہ محاذ پر لڑنے والے فوجیوں کے لیے آلات لے رہے ہیں۔
ایک چیریٹی کے سربراہ نے اس عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جعلساز دنیا بھر میں ضرورت مند بچوں کا حق مار رہے ہیں۔
تحقیقات میں ایک جعلی سائٹ کی شناخت ہوئی جس کا نام ’سیو لائف ڈائریکٹ‘ تھا- جس نے ایک لاکھ ڈالرز اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیا تھا- نائیجیریا کے دارالحکومت کے کسی مقامی کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔
جب بی بی سی نے اس کو تلاش کر کے اس سے رابطہ کیا تو اس نے شروع میں یہ کہا کہ وہ مغربی یوکرین میں اپنے ایک دوست کو خیرات بھیجا کرتا تھا۔
بعد ازاں اس نے یہ اعتراف کیا کہ اس نے ایک لاکھ ڈالرز اکٹھے نہیں کیے تھے۔
اس نے کہا کہ وہ ویب سائٹ کے اصلی ہونے کے ثبوت پیش کرے گا لیکن اس نے ثبوت فراہم نہیں کیے- اور اگلے ہی روز ویب سائٹ ڈاؤن ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News