ایک روبوٹِک کار نے 309.3 کِلو میٹر فی گھنٹہ کی متاثر کن رفتار پر دوڑ کر رفتار کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
پولی ٹیکنِکو ڈی مِلانو نامی ٹیم کی جانب سے بنائی جانے والی یہ کار ’پولی مُوو‘ مکمل طور پر خود کار ہے، جس کو اس ہفتے ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے اسپیس شٹل ایئر اسٹرِپ کے ایک ٹریک پر لے جایا گیا۔
ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران اس ریس کار نے 309.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچتے ہوئے 282.42 کلو میٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ کو توڑا جا اس سے پہلے روبو ریس کے پاس تھا۔
ٹیم کے سربراہ پروفیسر سیرگیو ساویریسی کا کہنا تھا کہ یہ آزمائشی دوڑ بہت دلچسپ تھی اور ہم ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ بہت پُر جوش ہیں، لیکن ہم اس لیے بھی خوش ہیں کہ یہ ڈیٹا سب کے لیے دستیاب ہوگا اور انڈسٹری ہمارے کام اور سِیکھ سے فائدہ اٹھائے گی۔
پولی موو کی ریس کار کو کیپ کیناویرل میں ناسا کی ایئر اسٹرپ پر 27 اپریل کو لے جایا گیا۔
309.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو 1 کلو میٹر کے فاصلے پر دو لگا تار کوششوں میں مخالف سمتوں میں حاصل کرلیا گیا، تاکہ ہوا سے مرتب ہونے والے اثرات کو ختم کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
