
روس نے گوگل پر یوٹیوب سے ممنوعہ مواد نہ ہٹانے پر 41 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔
اِنٹر فیکس نیوز ایجنسی کے مطابق ایک روسی عدالت کی جانب سے ٹوئٹر پر بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ممنوعہ مواد نہ ہٹانے پر 30 لاکھ روبیلز کا جرمانہ عائد کیا۔
اِنٹرفیکس نے روسی عدالت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روس میں ممنوع کانٹینٹ جو ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا اس میں مولوٹوو کاکٹیل بنانے کی ہدایات بھی تھیں۔
روس نے گوگل پر اپریل کے ابتداء میں یوکرین پر حملے کے متعلق گمراہ کن معلومات نہ ہٹانے پر 1 کروڑ 10 لاکھ روبیلز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق عدالت نے دعویٰ کیا کہ یوٹیوب یوکرینی دائیں بازو کے گروپس کی جانب سے بنائے گئے کانٹینٹ کو ہٹانے میں ناکام رہا ہے۔
اپریل میں روس کے مواصلاتی نگراں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گوگل پر گمراہ کن مواد ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر پھیلانے کی وجہ سے جرمانہ عائد کرنے اقدامات کر رہا تھا۔
روس نے پہلے کمپنی کو خبردار کیا تھا کہ ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اگر انہوں نے مطالبات کو پورا نہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News