
شیاؤمی کے شاندار ریڈمی K50S کی تفصیلات وقت گزرنے کے ساتھ سامنے آرہی ہیں جس سے اس فون کے حیرت انگیز اور صارفین کے پسندیدہ فیچر کیمرے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ فون 200 میگا پکسل لئے شیاؤمی کا پہلا فون ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ موٹرولا نے بھی اسی قسم کا دعویٰ کیا ہے اور وہ اپنا فون جولائی میں لانچ کرنے جارہا تھا تاہم لگتا ہے اس میں ابھی مزید کچھ وقت درکار ہے۔
کسی بھی فون میں 200 میگا پکسل کا کیمرا ہونا متاثر کن لگتا ہے، جبکہ اس فون میں اسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن 1 کا چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔
ریڈمی K50S کے اس فون کے بیک پر دو کیمرے دیئے جانے کا امکان ہے جس میں مین کیمرا 8 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ اور 2 میگا پکسل کا میکروکیمرا موجود ہوگا، جبکہ آگے کی جانب 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا دستیاب ہوگا۔
جہاں اس فون کے اسکرین کی بات ہے تو اس میں 120 ہرٹز رفریش ریٹ پلس HDR کی سپورٹ کے ساتھ 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔
اس فون کے بارے میں تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسے اینڈرائیڈ 12/13 MIUI کے ساتھ لانچ کرنا چاہئے۔
جہاں تک ریم کا سوال ہے تو اس حوالے سے اس کے دو ورژن پیش کئے جائیں گے پہلا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج جبکہ دوسرا 12 جی بی ریم اور256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔
اس فون میں دیرپا 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 120 واٹ کے تیز ترین چارجرکے ساتھ پیش کی جارہی ہے، اس کے ساتھ فنگر پنٹ ریڈر اور دو اسپیکر بھی دیئے جائیں گے۔
شیاؤمی کے بارے میں ایک افواہ یہ بھی ہے کہ ایک ونیلا شیاؤمی ریڈمی K50S بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے جس میں ڈیمینسٹی 8100 پروسیسر موجود ہوگا جبکہ یہ دونوں فونز شیاؤمی 12T اور شیاؤمی 12T پرو کے نام سے دوبارہ لانچ کئے جائیں گے، تاہم ابھی ان کے لانچ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News