
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے ایلون مسک کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئیٹر کی خریداری کا معاہدہ معطل کیے جانے کے بعد ٹوئیٹر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔
ٹوئیٹر بورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ بورڈ ایلون مسک کے ساتھ طے شدہ قیمت اور شرائط پر لین دین کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا منصوبہ بنارہا ہے۔
The Twitter Board is committed to closing the transaction on the price and terms agreed upon with Mr. Musk and plans to pursue legal action to enforce the merger agreement. We are confident we will prevail in the Delaware Court of Chancery.
Advertisement— Bret Taylor (@btaylor) July 8, 2022
یہ بات ٹوئیٹر انتظامیہ نے ایلون مسک کے معاہدہ ختم کیے جانے کے بعد کہی ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنی کے مالک دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئیٹر خریدنے کی ڈیل پر دستخط کیے تھے۔
ٹوئیٹر اور ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں معاہدہ طے پایا تھا تاہم اب ایلون مسک نے ٹوئیٹر انتطامیہ پر خریداری کے معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے معاہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپریل میں کیے گئے معاہدے کے مطابق اگر ایلون مسک معاہدہ ختم کرتے ہیں تو فیس کے طور پر ٹوئیٹر کو ایک ارب ڈالر کی رقم ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News