Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون 14 کب متعارف کرایا جائے گا؟ کمپنی نے نئی تاریخ کا اعلان کردیا

Now Reading:

آئی فون 14 کب متعارف کرایا جائے گا؟ کمپنی نے نئی تاریخ کا اعلان کردیا

کمپنی نے آئی فون 14 کو متعارف کرانے کے لئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

آئی فون 14 سیریز کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کمپنی کی جانب سے کیا گیا جس کے مطابق ایپل کی نئی آئی فون سیریز کو 7 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ ساتھ ہی ایپل واچ 8 کو بھی پیش کیا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے اس ایونٹ کا نام فار آؤٹ رکھا گیا ہے جس میں آئی فون 14، آئی فون 14 میکس، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس پیش کیے جائیں گے، آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے یعنی گزشتہ سال کے آئی فون 13 جتنی ہی قیمت ہوگی۔

آئی فون 14 میں 6.1 انچ، آئی فون 14 میکس میں 6.7 انچ، آئی فون 14 پرو میں 6.1 جبکہ آئی فون 14 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔

آئی فون 14 اور 14 میکس میں گزشتہ سال کا اے 15 جبکہ آئی فون 14 پرو ماڈلز میں زیادہ تیزرفتار اور طاقتور اے 16 پراسیسر دیے جانے کا امکان ہے تاکہ وہ دیگر ماڈلز کے مقابلے زیادہ فلیگ شپ فیچرز سے لیس محسوس ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس 2017 کے بعد اولین آئی فونز ہوں گے جن میں سیلفی کیمرے کے لیے نوچ ڈیزائن نہیں دیا جائے گا۔

میک ریورمرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بار دونوں پرو ماڈلز میں 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا جائے گا جو 8K ویڈیو ریکارڈ کرسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر