
واٹس ایپ نے اپنے آئی فون صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے آئی فون صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین اس میسج کو واپس لاسکتے ہیں جو انہوں نے ڈیلیٹ فار می کیا تھا۔
فیچر کا استعمال
اگر آپ نے میسج ڈیلیٹ فار ایوری ون کرنا تھا لیکن غلطی سے ڈیلیٹ فار می کر دیا ہے تو اس فیچر کی وجہ سے آپ کی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن آئے گا جس میں ان ڈو لکھا ہو گا جیسے ہی آپ ان ڈو کریں گے آپ کا وہ میسج واپس آجائے گا اور پھر آپ ڈیلیٹ فار ایوری ون کر سکیں گے۔
اب سوال یہ ہے کہ یہ فیچر آئی فون کے کون سے صارفین استعمال کر سکیں گے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ فیچر آئی فون کے وہ صارفین استعمال کر سکتے ہیں جو واٹس ایپ کا 22.19.75 ورژن استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ فیچر چند مخصوص اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News