
گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے اور اسی لیے کمپنی کی جانب سے اسے مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
اس بار گوگل نے 2023 کے آغاز میں ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 کے لیے کروم براؤزر کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
گوگل کی جانب سے 7 فروری 2023 کو آخری بار ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 آپریٹنگ سسٹمز کے لیے کروم 110 ورژن جاری کیا جائے گا، یہ گوگل کروم کا آخری ورژن ہوگا جو مائیکرو سافٹ کے دونوں پرانے آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بہت زیادہ اہمیت دینے والے ’گوگل‘ پر بھارت میں اربوں روپے کا جرمانہ
واضح رہے کہ ونڈوز 7 کو 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے 2020 میں اس کے لیے سپورٹ کو ختم کردیا گیا تھا مگر اس کے باوجود اب بھی متعدد کمپیوٹرز اس آپریٹنگ سسٹم پر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل سرچ سے اب ٹرینوں کے ٹکٹ خریدنا بھی ممکن
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News